6 جولائی 2012 - 19:30

بحرين ميں ملکي اور غير ملکي افواج کے وحشيانہ تشدد کے باوجود آل خليفہ حکومت کے خلاف عوام کے مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے جبکہ عوام کي سرکوبي کے لئے امريکا اور برطانيہ نے مشترکہ کنٹرول روم قائم کرديا ہے -

ابنا: بحرين ميں آل خليفہ حکومت کے کارندوں نے مظاہرين پر حملے کرکے دسيوں افراد کو زخمي کرديا المنار ٹيلي ويژن کے مطابق بحريني شہريوں نے ملک کے مختلف علاقوں ميں  سيکورٹي کے سخت پہروں کے باوجود حکومت مخالف مظاہرے کئے –

منامہ، ابوسبع دراز اور النويدرات ميں ہونےوالے مظاہروں کے دوران سيکورٹي اہلکاروں نے مظاہرين پر فائرنگ کي اور ان پر آنسو گيس کا بے تحاشا استعمال کيا-  ان حملوں ميں دسيوں مظاہرين زخمي ہوئے-يہ مظاہرے بحريني حکومت کے لئے امريکا اور برطانيہ کي حمايت کے خلاف کئے گئے - مظاہروں کے دوران بحريني عوام نے ايک بار پھر اپنے ملک کي سياسي اور فوجي آزادي کا مطالبہ کيا -عوام کے يہ مظاہرے ايسے عالم ميں انجام پائے کہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے ملک کے مختلف علاقوں ميں سعودي عرب کي فوج کي مدد سے شہروں کے داخلے کے راستوں پر تعينات ہوکر چيک پوسٹيں کھڑي کردي ہيں، آنےجانے والوں کي تلاشي لي جاتي ہے  اور ان سے باز پرس کي جاتي ہے -

ايک اور رپورٹ کے مطابق  بحريني سيکورٹي فورس نے اسي طرح عام شہريوں کے مکانات پر حملہ کرکے بہت سے افراد کو گرفتار کرليا ہے جن ميں کئي بچے شامل ہيں-             دوسري طرف بحرين کے ايک سياسي رہنما نے بتايا ہے کہ امريکا اور برطانيہ نے بحريني عوام کے انقلاب کوکچلنے کے لئے مشترکہ طور پر ايک کنٹرول روم قائم کيا ہے  -بحرين کے سياسي رہنما يحيي الحديد نے العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  امريکا اور برطانيہ نے بحرين ميں اپني جاسوسي کي سرگرمياں بڑھا دينے کے ساتھ ساتھ انقلاب کو کچلنے کے لئے ايک مشترکہ کنٹرول روم قائم کيا ہے جہاں  وہ عوام کے انقلاب کو ناکام بنانے کےلئے منصوبہ بندي کرتے ہيں –

بحرين کے سياسي رہنما يحيي الحديد نے کہا کہ آل خليفہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہيں اسي لئے امريکا نے  آل خليفہ حکومت کو بچانے کےلئے  اپنا سب کچھ داؤں پر لگاديا ہے -     بحرين کے انساني حقوق کے مرکز کے رکن يوسف المحافظہ نے بھي العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ  آل خليفہ حکومت کي تشدد آميز اور ظالمانہ پاليسيوں کے باوجود بحرين کے عوام اپني سياسي سرگرمياں جاري رکھيں گے اور اپنے قانوني مطالبات سے کسي بھي قيمت پر دستبردار نہيں ہوں گے –

    بحرين کے ايک اورسياسي رہنما عبدالوہاب نے بھي العالم سے اپنے انٹرويو ميں کہا کہ بحرين ميں عوام کے خلاف مظالم ميں شدت اس بات کي علامت ہے کہ اب آل خليفہ حکومت کے دن گنے چنے رہ گئے ہيں انہوں نے کہا کہ آل خليفہ حکومت کي حمايت ميں امريکا اور برطانيہ کي کاروائيوں کا کوئي نتيجہ نہيں نکلے گا -.......

/169